بھٹکل:5/مارچ (ایس او نیوز)شیموگہ ضلع گاجنور کے تنتور فارم میں منعقد کرناٹکا ریاست ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے مجلس عاملہ کی میٹنگ میں بھٹکل ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کی گذشتہ25سالوں سے انجام دی جانے والی سماجی خدمات کے پیش نظر صدر رادھا کرشنا بھٹ کی ضلع صدر سبرائے بھٹ نے تہنیت کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتےہوئے رادھا کرشنا بھٹ نے مقامی سطح پر انجام دی جارہی سماجی خدمات کی تفصیلات پیش کیں۔ میٹنگ میں آئی ایف ڈبلیو جے کے جنرل سکریٹری مدن گوڈا، سنگھا کے جنرل سکریٹری سوگوڈو وینکٹیش ، نائب صدر شیوانند تگڈورو، روی کمار سمیت ریاست کےمختلف مقامات سے آئے ضلعی صدور ، سکریٹریز وغیرہ موجود تھے۔